اداکارہ خوشبو کی الفلاح تھیٹر میں واپسی

لاہور( این این آئی) اداکارہ خوشبو کی الفلاح تھیٹر پر واپسی ہو گئی ۔ شالیمار تھیٹر میں کامیاب ڈرامہ کرنے کے بعد خوشبو الفلاح تھیٹر میں شروع ہونےوالے نئے اسٹیج ڈرامہ ” میڈیم “ میں پرفارم کر رہی ہیں ۔ اداکارہ نے پاکستانی کلاسیکل اور بھارتی گانے پر شاندار پرفارمنس دیکر شائقین سے بھرپور داد وصول کر رہی ہیں۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں افتخار ٹھاکر‘ نسیم وکی‘ امانت چن‘ پریا خان‘ نگار چوہدری‘ شبنم چوہدری‘ سوہا ‘سردار کمال‘ ظفری خان او رطاہر نوشاد سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی تحریر و ہدایات نسیم وکی کی ہیں۔