پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے زیراہتمام خصوصی تقریب آج ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویجز کے زیراہتمام پنجابی کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف دانشور، کالم نگار، شاعر اور بیوروکریٹ اوریا مقبول جان عباسی کلچر کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ انسٹی ٹیوٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف نظامت کے فرائض ادا کریں گی۔