سینما گھروں کا ٹیکس3 سال کیلئے معاف کرانے کے اعلان کا خیرمقدم

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ایم پی اے فرح دیبا کی تحریک التوائے کار پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی طرف سے سینما گھروں کا تفریحی ٹیکس 3 سال کیلئے معاف کرانے اور آئندہ تین سال کیلئے 20 فیصد کرنے کے اعلان پر شوبز کے حلقوں نے زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں امجد فرزند، سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ نے ٹیکسوں میں چھوٹ کے اعلان پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ، ایم پی اے فرح دیبا اور صوبائی سیکرٹری ایکسائز کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید کی ہے کہ تفریحی ٹیکس کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری ہو جائیگا۔