سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا
نئی دہلی( آن لائن )بھارت کی سابق خوبرو اور سدا بہار اداکارہ ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کرلیا ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممتا کلکرنی جو اس وقت اپنے شوہر وکی گوشوامی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں نے اپنا مذہب تبدیل کرتے ہوئے دنیا کے بہترین مذہب اسلام کو اختیار کرلیا ہے۔ ممتا کلکرنی جنہوں نے دس مئی 2013ءکو شادی کی تھی اور وہ کینیا کے شہر نیروبی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔ ممتا کلکرنی کے شوہر وکی گوشوامی جنہیں 1997ءمیں یو اے ای کی پولیس نے منشیات سمگلنگ کیس میں حراست میں لیا تھا اور انہیں 25سال قید کی سزا سنائی تھی بعد ازاں نومبر 2012ءمیں انہیں رہا کیا گیا انہوں نے جیل حکام کے حسن سلوک اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اور اپنی سزا میں تخفیف کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا انہوں نے اپنی اہلیہ ممتا کلکرنی کوبھی اس مذہب کے سچے ہونے کی درس و تدریس کی جس کے بعد انہوں نے بھی اسلام قبول کیا ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد انہیں متعدد فلموں کی بھی پیشکش ہوئی لیکن انہوں نے ان تمام ڈائریکٹرزاور پروڈیوسرز سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے اور انہوں نے تمام ہدایتکاروں سے اپیل کی ہے کہ انہیں مزید فلم انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے رابطہ نہ کیا جائے کیونکہ وہ اب اسلام قبول کرچکی ہیں اور اسلام ایسے خرفات کی اجازت نہیں دیتا۔
ممتا کلکرنی