سٹیج فنکاروں، پروڈیوسرز، ہدایتکاروں نے سول نافرمانی کے اعلان کو رد کر دیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمرائ)میں پیش ہونے واے تھیٹر ڈراموں میں پرفارم کرنے والے آرٹسٹوں ،پروڈیوسروںوہدایات کاروں نے سول نافرمانی کے اعلان کو رد کرتے ہوئے کونسل انتظامیہ کو ٹیلیفونک احتجاج ریکارڈ کروایاہے۔ فنکاروں نے کہاہے کہ موجود ہ حکومت کی پالیساں نہایت اطمینان بخش ہیں۔ نامور ادیبوںشاعروں ،مصوروں اور گلوکاروں نے عمران خان پر سول نافرمانی کی تحریک کو واپس لینے پر زور دیا ہے۔