سید امتیاز علی تاج کی برسی منائی گئی

سید امتیاز علی تاج کی برسی منائی گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر) مصنف و ڈرامہ نگارسید امتیاز علی تاج کی 47ویںبرسی منائی گئی۔ چیئرمین الحمراءکامران لاشاری نے کہا کہ سید امتیاز علی تاج کے کام سے ہر عہد کے لوگ مستفید ہوتے رہےںگے۔ ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراءکیپٹن(ر)عطاءمحمد خان نے کہا کہ تاج صاحب جیسے لوگوںکے افکار ،خیالات کو زمانے میں قید نہیں کیا جا سکتا۔لاہورآرٹس کونسل میں ہونے والے تمام پروگراموں میں امتیاز علی تاج کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ امتیاز علی تاج الحمراءآرٹس کونسل کے دو بار سیکرٹری بھی رہ چکے ہیںجن کے ہاتھوں کے لگائے ہوئے پودے آج خوب پھل پھول رہے ہیں۔