جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن کے وفد کا دورہ لاہور آرٹس کونسل
لاہور(کلچرل رپورٹر)جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کے وفد نے لاہور آرٹس کونسل کا دورہ کیا۔جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی سینئر نمائندہ میچینو یاماگوچیMichino Yamaguchiنے ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا محمد خان کے ساتھ ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈائر یکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل اور جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کی پروگرام آفیسر نازیہ سحر بھی موجود تھیں۔