نصیرالدین شاہ نے اپنی پاکستانی فلم کے پریمیئر شو میں شرکت سے معذرت کر لی

نصیرالدین شاہ نے اپنی پاکستانی فلم کے پریمیئر شو میں شرکت سے معذرت کر لی

لاہور (سٹی رپورٹر) بالی وڈ کے اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی دوسری پاکستانی فلم کے پریمیئر میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ نصیرالدین شاہ پریمیئر شو میں شریک ہونا چاہتے تھے کیونکہ اس فلم کو پہلے ہی آسکر ایوارڈ کی کیٹگری کے لئے نامزد کیا گیا ہے مگر نجی مصروفیات اور پاکستان بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے آنے کا فیصلہ اچانک ملتوی کر دیا ہے۔