جمائما اور برطانوی کامیڈین رسل برانڈ میں دوستی

جمائما اور برطانوی کامیڈین  رسل برانڈ میں دوستی


نیویارک (آئی این پی) جمائما خان اور برطانوی کامیڈین رسل برانڈ دوست بن گئے ہیں۔ جمائما خان کو نیویارک کے مضافاتی گاؤں میں مشہور برطانوی کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ رسل برانڈ جو کہ مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے سابقہ شوہر بھی ہیں، آج کل جمائما خان کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل رسل برانڈ نے برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ میں لکھے گئے اپنے ایک مضمون میں اشارہ دیا تھا کہ وہ آج کل کسی خاتون کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں لیکن مضمون میں نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا تاہم گزشتہ اتوار کو رسل برانڈ اور جمائما خان نیویارک کے گاؤں ٹہل رہے تھے تو اس وقت انہیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔