منیجرایورنیو سٹوڈیو محمود بٹ کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار رنج و غم

منیجرایورنیو سٹوڈیو محمود بٹ کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار رنج و غم


لاہور (کلچرل رپورٹر) ایورنیو سٹوڈیو کے منیجر محمود بٹ کے انتقال پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہدایتکارہ سنگیتا، سید نور، ریشم، میرا، صائمہ، شان، حنیف جوئیہ، معمر رانا، پرویز رانا، رشید ساجد، شہزاد گل، الطاف حسین، غلام محی الدین، اعجاز کامران چودھری، قیصر ثناءاللہ، جمشید ظفر اور جونی ملک نے محمود بٹ کے اتنقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت اچھے انسان تھے۔ انہوں نے کچھ فلموں بھی پروڈیوس کیں۔