لاہور میں ملبوسات اور جیولری کی نمائش

لاہور میں ملبوسات اور جیولری کی نمائش


ؒٓلاہور(نوائے وقت رپورٹ )موسم کے کروٹ بدلتے ہی ملک بھر میں نت نئے ملبوسات متعارف کروانے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں ملبوسات اور جیولری پر مبنی نمائش جاری ہے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملک کی معروف فیشن ڈیزائنر مریم فہد شیخ سمیت مختلف ڈیزائنرز کے ڈیزائن کردہ ملبوسات اور جیولری کی نمائش جاری ہے جہاں زندہ دلان لاہور نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔ نمائش لاہوری خواتین کیلئے گہری دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔