اداکارہ صلہ حسین عید ڈرامہ کی ریکارڈنگ کےلئے پشاور روانہ

 اداکارہ صلہ حسین عید ڈرامہ کی ریکارڈنگ کےلئے پشاور روانہ


لاہور ( این این آئی) ٹی وی کی اداکارہ صلہ حسین عید ڈرامہ کی ریکارڈنگ کے لئے پشاور روانہ ہو گئیں ۔ صلہ حسین پشاور میں عید الاضحی کے حوالے سے پیش کئے جانے والے خصوصی ڈرامے میں ریکارڈنگ کروانے کے لئے پشاور گئی ہیں جہاں وہ 20اکتوبر تک عید ڈرامہ کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی اور 21اکتوبر کو لاہور واپس آ جائیں گی ۔ صلہ حسین اس وقت ٹی وی اور فلموں کی معروف ترین اداکارہ ہیں۔ اور عید الاضحی پر ان کی فلم ” شیر دل “ بھی ریلیز ہو رہی ہے جس میں اداکار شان ، صائمہ بھی شامل ہیں ۔