معاہدہ کی خلاف ورزی، ویجی لینس کمیٹی نے دیدار ملتانی کو طلب کر لیا
ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرامہ پروڈیوسر سے معاہدہ کی خلاف ورزی پر ویجی لینس کمیٹی نے اداکارہ دیدار ملتانی کو کل طلب کر لیا۔ سٹارلٹ تھیٹر کے پروڈیوسر ارشد چوہدری نے اداکارہ دیدار ملتانی کو جمعہ سے شروع ہونے والے ڈرامے’’بڈھا پیار منگدا‘‘ کے مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا مگر اداکارہ بغیر اطلاع نہ پہنچی جس پر پروڈیوسر کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پروڈیوسر کی درخواست پر چیئرمین ویجی لینس کمیٹی فاروق ڈوگر نے اداکارہ کو وضاحتی بیان کے لئے کل طلب کر لیا ہے۔