مائیکل جیکسن سٹائل میں رقص مستانی ناز شائقین کی توجہ کا مرکز
ملتان (سٹاف رپورٹر)اداکارہ مستانی نازکی مائیکل جیکسن کے انداز میں پرفارمنس شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی،سنگم تھیٹر کے ڈرامے ’’لاڑا اک کروڑ دا‘‘میںکام کرنے والی اداکارہ مستانی نازنے مائیکل جیکسن کے سٹائل میںبریک ڈانس کر کے شائقین سے خوب داد حاصل کی،اداکارہ نے مذکورہ پرفارمنس کیلئے مائیکل جیکسن کا مخصوص ڈریس بھی تیا رکروایا ہے،اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس نے یہ آئٹم تیا ر کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے اور خوشی ہورہی ہے کہ شائقین اسے پسند کر رہے ہیں۔