اپنی فلمیں بیرون ممالک پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی‘ ماہرہ خان
لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اب ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ہمیں نمائش کے شعبے کو بیرون ممالک تک وسعت دینا ہو گی ، فلم ’’ ورنہ ‘‘کے اسکرپٹ میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ،میرے کردار کا فیصلہ دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم میں صرف میں نے ہی نہیںبلکہ تمام فنکاروںنے انتہائی لگن سے کام کیا ہے اور کس نے کیسا کام کیا ہے اس کا فیصلہ تو دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔