فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے:مصطفی قریشی

 فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے:مصطفی قریشی

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔