فحاشی اور عریانی کو کبھی بھی فروغ نہیں دیا: متیرا

فحاشی اور عریانی کو کبھی  بھی فروغ نہیں دیا: متیرا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ متیرا نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کو فروغ نہیں دیا‘ ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ بھارت میں جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں۔