سخاوت ناز نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی

سخاوت ناز نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکار سخاوت ناز نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔ ان کو بھارتی فلم پروڈیوسر نے اپنی کامیڈی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی تھی مگر سخاوت ناز نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے پیش نظر فلم میں اداکاری کرنے سے معذرت کر لی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی وی ور تھیٹر میں میری مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ میرے پاس بھارتی فلم میں کام کرنے کیلئے کوئی تاریخ موجود نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ میری اپنی ذاتی دو مزاحیہ ڈرامہ سیریلز دو سال سے زیر تکمیل ہیں ۔