اداکارہ ہما علی تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ کرنیوالی ٹیم کی مستقل ممبر بن گئیں

اداکارہ ہما علی تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ کرنیوالی ٹیم کی مستقل ممبر بن گئیں

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اداکارہ ہما علی تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ کرنے والی ٹیم کی مستقل ممبر بن گئیں۔ ہما علی تماثیل تھیٹر میں مسلسل تیسرا سٹیج ڈرامہ کر رہی ہیں ۔ اس سے قبل ہما علی الحمرا میں پرفارم کرتی رہی ہیں اور اب مستقل طور پر وہ تماثیل تھیٹر میں اداکاری کر رہی ہیں اور آج کل ان کا سٹیج ڈرامہ ’’ بھوک مچائے شور ‘‘ تماثیل تھیٹر میں جاری ہے جس کی دیگر کاسٹ میں حسن مراد ، لکی ڈیئر ، نواز انجم ، صائم بٹ ، اتفاق ٹھاکر ، عابد ہ بیگ ، میگھا ، شانرہ ، ہما علی ، بدر خان ، اکمل الٰہی ، ولید انصاری ، جاوید رودو ، وسیم پنوں اور سنی ٹھاکر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر حسن مراد اور پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر ہیں۔