شبنم مجید نے ویڈیو سانگ ”توں اک پل وی ہویں نہ اکھیاں تو اولھے“ ریلیز
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ شبنم مجیدکا نیا ویڈیو سانگ ”توں اک پل وی ہویں نہ اکھیاں تو اولھے“ گزشتہ روزسوشل میڈیاسے ریلیزکردیاگیا۔ نغمے کے شاعرایس ایم صادق ہیں موسیقار بھارتی موسیقارجیتوجی نے ترتیب دی ہے۔ ویڈیوکی ڈائریکٹر عمران علی ہیں اورماڈلنگ نئے چہروں نے کی ہے۔ شبنم مجیدکاکہناتھاکہ میں اس گیت پربہت محنت کی ہے۔ مجھے ایک عرصے بعد ایک بہترین شاعری ملی ہے جس پردھن بھی شاندارترتیب دی گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میرے پرستار مایوس نہیں ہونگے۔ انکاکہنا تھاکہ اگر شاعری اور دھن خوبصورت ہو گانے کابھی لطف آتاہے۔ میں نے اپنے نئے گیت پرکام شروع کر دیا ہے جس کی ریکارڈنگ بہت جلد کی جائے گی۔ میری کوشش ہوگی کہ ایسے گیت ریلیزکروں جومیرے مداحوں کو پسندآئیں۔