میوزیکل شو ’’پھول میرا وطن‘‘ کی ریکارڈنگ

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پی ٹی وی لاہور مرکز ایک خصوصی میوزیکل شو ’’پھول میرا وطن‘‘ تیار کر رہا ہے۔ اس شو کی ریکارڈنگ 25 جولائی کو رات 9 بجے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں ہو گی۔ شو میں ابرار الحق‘ جل گروپ‘ شاہدہ منی‘ فلک‘ انیقہ علی‘ شیرازایل‘ رابی‘ عینی‘ پرنس‘ کال گروپ‘ ملکو‘ عارف لوہار‘ فریحہ پرویز‘ حمیرا ارشد‘ روکسن گروپ‘ جل گروپ اور دیگر پرفارم کریں گے۔ شو کی کمپیئرنگ فضہ علی اور میکال کریں گے۔ شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر محسن جعفر ہیں۔