فحش سی ڈیز کے مقدمہ میں ملوث کرنا بدنیتی ہے: میگھا

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ فحش سی ڈیز کے مقدمہ میں مجھے ملوث کرنا بدنیتی ہے۔ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کام کیا ہے اور آج تک مجھے وارننگ نوٹس تک نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی میر انام فحش سی ڈیز کے مقدمہ میں ملوث کیا گیا تفتیش کے دوران فحاشی ثابت نہ ہوئی۔ چنانچہ میرے خلاف مقدمہ واپس لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا تھیٹروں میں اس طرح پولیس چھاپوں سے مجھے ذہنی کوفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیٹروں پر فنکار ہوتے ہیں کوئی چور ڈاکو نہیں ہوتے کہ پولیس چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فحاشی روکنے میں ناکام رہی ہے اور اب بوکھلاہٹ میں تھیٹروں پر چھاپے مار رہی ہے۔