فلم سٹار میگھا کا گھر عقب میں پلازہ کیلئے 200فٹ کھدائی سے گرنے لگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم سٹار میگھا کا کروڑوں روپے مالیت کاگھر عقب میں پلازہ کیلئے 2سوفٹ کھدائی سے گرنے لگا‘ فلم سٹارمیگھا اور شوبز حلقوں کے شدیداحتجاج کے بعد پلازہ مالکان کبیر شیخ اور دیگر نے مسئلہ حل کر نے اور تمام اخراجات برداشت کر نے کی یقین دہانی کروادی جبکہ پر یس کانفرنس میں میگھا نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلازہ انتظامیہ نے ہم سے کسی قسم کی اجازت کے بغیر سینکڑوں فٹ کی کھدائی کر کے ہماری فیملی کی زندگیوں کو بھی داؤ پر لگادیا۔ میگھا اور انکی فیملی 25سالوں سے گلبر گ کے علاقہ میں فردوس مار کیٹ کے سامنے رہائش پذیر ہیں مگر انکے گھر کے عقب میں ایک پلازہ کی تعمیر کیلئے انتظامیہ نے سینکڑوں اچانک کھدائی کر دی جس سے میگھا کے گھر کی پچھلی دیوار گرنا شروع ہوگئی ہے اور چھت اور کمرے بھی متاثرہوئے جسکے بعد میگھا نے پر وڈیوسر سخی سرور بٹ ‘سماجی کارکن ندیم پہلوان اور تماثیل تھیٹر کے چیئر مین قصیر ثناء اللہ خان اور دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس کے دوران اس معاملے پر شدید احتجاج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پلازہ کی انتظامیہ نے ہم اس کسی قسم کی مشاورت اور ہمیں آگاہ کیے بغیر پلازہ کیلئے سینکڑوں فٹ کھدائی کی ہے اور ہماراکروڑوں روپے مالیت کا گھر گر رہا ہے اور اس وجہ سے یہاں ہماری زندگیاں بھی محفوظ نہیں ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلی اور چیف جسٹس اس کا سخت نوٹس لیں اور ہمارے اس مسئلے کو حل کیا جائے ۔ پلازہ مالکان نے میگھا اور انکے دیگر ساتھیوں سے ملاقات کر کے انکو اپنے تعاون اور مسئلہ کے حل کے تمام اخراجات بھی برداشت کر نے کی یقین دہانی کروادی۔