ہسپانوی بیکری میں سونے کی روٹی فروخت کیلئے پیش کردی گئی ، سوئٹزر لینڈ میں مہنگی ترین بیلٹ نے لوگوں کے ہوش اُڑا دیئے
ایک ہسپانوی بیکری میں دنیا کی مہنگی ترین روٹی فروخت کیلئے پیش کردی گئی اس کی تیاری میں میدہ مکھن اور شہد تو ڈالا ہی گیا ہے، مگر ساتھ میں گولڈ ڈسٹ یعنی کہ سونے کے ذرات بھی ڈالے گئے ہیں، اس کی قیمت ایک سو پنتالیس ڈالر رکھی گئی ہے۔دیکھنے میں تو یہ ایک عام سی بیلٹ لگ رہی ہے مگر اس کی قیمت کسی کے بھی ہوش اڑادینے کیلئے کافی ہے،سوئٹزر لینڈ میں تیارہ کردہ اس بیلٹ کی قیمت سینتیس ہزار پونڈ ہے،اس کی خصوصیت اس کے بَکل میں استعمال ہونے والا اٹھارہ قیراط پلاٹینم یعنی کہ وائٹ گولڈ اور ہیرے ہیںدنیا کی اس مہنگی ترین سائیکل کی قیمت یقیناً آپ کے ہوش اڑا دینے کیلئے کافی ہوگی کیونکہ اس کی قیمت صرف دو لاکھ پچاس ہزار پاؤنڈ ہ اس ناقابل یقین قیمت کی وجہ اس کے ہر حصے پہ چڑھی چوبیس قیراط سونے کی موٹی تہہ اور اس میں لگے درجنوں ہیرے ہیں