بھارتی مسلمان اداکارقادر خان شدید علیل، چلنے پھرنے سے قاصر
لاہور(شوبز ڈیسک )بھارتی مسلمان اداکار قادر خان شدید علالت کے بعد ویل چیئر پر آگئے ہیں۔ 79 سالہ اداکار کو چلنے کےساتھ ساتھ بولنے میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔وہ اس وقت بیٹے اور بہو کےساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں لیکن وہ اپنی زندگی سے کافی خوش ہیں۔قادر خان کی بہو کا کہنا تھا کہ، صرف میں اور میرے شوہر سمجھتے ہیں کہ وہ کیا بول رہے ہیں، وہ سب کو پہنچانتے ہیں۔ بیٹے سرفراز کا کہنا تھا کہ گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی جس سے انہیں چلنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اب مزید فلموں میں کام نہیں کرسکتے۔ قادر خان نے 1973 میں کیریئر کی شروعات کی تھی، 300 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔