چین میں مشہور سپنیش آرٹسٹ پکاسو کے فن پاروں کی نمائش شروع ۔

چین میں مشہور سپنیش آرٹسٹ پکاسو کے فن پاروں کی نمائش شروع ۔

نمائش کا انعقاد شنگھائی ورلڈ ایکسپو سینٹرمیں کیاگیا ہے جس میں دنیا کے مشہورآرٹسٹ پکاسو کے باسٹھ سے زائد فن پارےرکھے گئے ہیں۔ پکاسو کی اِن پینٹنگز میں مختلف ادوارکودکھایاگیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں پکاسو کی ایک تھری ڈائی مینشنل تصویربھی رکھی پیش کی گئی ۔منتظمین کاکہنا ہے کہ چین میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے اوراس کا مقصد پکاسو کے فن پاروں کومختلف زاویوںسےدکھاناہے۔نمائش تین ماہ تک جاری رہے گی۔