فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ 1992ءمیں مل چکا ہے : سہیل خان
لاہور (کلچرل رپورٹر)فلمسازسہیل خان نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کوباقاعدہ صنعت درجہ دینے کانوٹیفکیشن 9 ستمبر 1992ءکوہواتھاجس کی کاپی میرے پاس موجودہے جسے وفاقی وزارت صنعت نے جاری کیاتھا۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ مجھے حکومت کی لاعلمی پرنہایت افسوس ہواہے اورعجب بات ہے کہ فلمی صنعت سے وابستہ افرادبھی بے خبرہیں۔سہیل خان کاکہناتھاکہ خالی اعلانات سے کچھ نہیںہوتابلکہ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔فلم انڈسٹری کوصنعت کا درجہ پہلے سے مل چکاہے۔ اب اس پر عملدآمد کی ضرورت ہے۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ محکمہ خزانہ ،صنعت اوردیگرمتعلقہ محکموں کوہدایات جاری کرے کہ وہ فلمی صنعت کوانڈسٹری کی سہولیات فراہم کرے ۔