سٹیج ڈرامہ ’’چن چنیوٹ دا‘‘ آج سے شروع ہو گا
لاہور (کلچرل رپورٹر) تماثیل تھیٹر میں جمعہ 19 جنوری سے نیا سٹیج ڈرامہ ’’چن چنیوٹ دا‘‘ شروع ہو گا جس کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر نسیم وکی ہیں۔ ناصر چنیوٹی ڈرامے کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں نسیم وکی، قیصر پیا، سخاوت ناز، گلفام، طاہر انجم، صوبیہ خان، مہک نور، نیشا بھٹی، نگار چودھری، ثمرہ نور شامل ہیں۔