سارہ برائٹمین کے خلائی سفر کی تربیت میں تاخیر

سارہ برائٹمین کے خلائی سفر کی تربیت میں تاخیر

لندن (بی بی سی رپورٹ) برطانوی اوپرا گلوکارہ سارہ برائٹمین اپنی خلائی تربیت کا آغاز نہیں کر پائی ہیں جو انھیں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر جانے کے لئے ضروری ہے۔برائٹمین روس میں نو مہینوں کی ٹریننگ کے لئے روانہ ہو چکی ہیں تاہم ان کی تربیت میں ایک ہفتے کی تاخیر ہو گئی ہے۔روسی خلائی ایجنسی پراعتماد ہے کہ وہ اکتوبر میں مجوزہ دس روزہ خلائی دورے کیلئے تیار ہوں گی۔54 سالہ گلوکارہ اس سفر کیلئے تین کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کر رہی ہیں تاکہ وہ خلائی سفر پر جانیوالی آٹھویں سیاح بن سکیں۔روسی سپیس ایجنسی کے سربراہ الیکسی کرانزکوف نے بتایا کہ سارہ آج واپس آ جائیں گی۔ان کو نزلہ ہو گیا ہے اور وہ گھر ملنے گئی ہیں۔