فلم ”نو ٹینشن“ کا فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب /موضوع اچھا ہے، فلم انڈسٹری کا بحران کم کرنے میں مدد ملے گی : اداکارہ زری

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کار روشن ملک کی فلم ”نو ٹینشن“ کا فوٹو سیٹ آویزاں کرنے کی تقریب شبستان سینما میں ہوئی۔ مہمان خصوصی معروف فلمساز تقسیم کار چودھری اعجاز کامران تھے۔ فلم کی ہیروئن زری، اداکار ناصر چنیوٹی، روبی انعم، سردار کمال، شہزاد گجر، ریاض گجر، قیصر ثناءاللہ اور فیاض خان بھی شریک تھے۔ اعجاز کامران نے کہا کہ اچھے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں۔ ہیروئن زری نے کہا کہ فلم کا سبجیکٹ اچھا ہے۔ امید ہے انڈسٹری کا بحران کم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔