عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت 23ستمبر تک ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی محمد اویس نے اداکارہ اورہدایت کارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب کیس کی سماعت 23ستمبر تک ملتوی کر دی ۔آئندہ تاریخ پیشی پر ملزمہ کے صفائی کے بیان قلمبند کئے جائیں گے ہفتہ کو عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمہ کے وکیل پیش ہوئے ۔ عتیقہ اوڈھو کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے 2بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا جو وہ قومی ایئر لائن کے ذریعے کراچی لے جار ہی تھیں ۔یاد رہے کہ اس کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو ایکشن بھی لے رکھا ہے۔