نصرت آراءکی وفات پر عطاءالحق قاسمی و دیگر کا اظہار تعزیت
لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف فنکارہ نصرت آرا¿ کی وفات پر چیئرمین پی ٹی وی عطاالحق قاسمی، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ظہور احمد برلاس، ڈائریکٹر پروگرام ذوالفقار احمد، پی ٹی وی لاہور سینٹر عبدالحمید قاضی، محمد بشیر، سینئر پروڈیوسر چوہدری افتخار علی ورک، لاہور سنٹر کے تمام پروگرام پروڈیوسرز اور آفیسر تعلقاتِ عامہ محمد کاملین خاں نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔فن کی دنیا اور فن سے پیار کرنے والے افراد نصرت آرا کی فنی خدمات کو تادیر یاد رکھیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن (ر)عطاءمحمد خان نے بچوں کے شہرہ آفاق ڈرامہ عینک والا جن میں بل بتوڑی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ نصرت آراءکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ریڈیو، فلم اور تھیٹر کی نہایت شاندار اداکارہ تھی، انھوں نے اپنے کام کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کیا۔