ہالی ووڈ‘ ہاررتھرلرفلم’’جِگسا‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ کی خوف اور دہشت سے بھرپور نئی فلم’’جِگسا‘‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔دی اسپیئرنگ برادرز کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایسے سنسنی خیز واقعات کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں انسانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا جاتا ہے ۔جادوئی طاقت کے زیرِ اثر جان سے جانے والے افراد کی قتل کی گتھی سلجھاتے ہوئے کئی خطرناک واقعات سے پردہ اٹھتا ہے۔غیر معمولی اور پر اسرار واقعات پر مبنی اس فلم کو گریگ ہوفمین اور مارک برگ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں ہالی وڈ اداکارلورا وِنڈرووٹ،میٹ پیس مور، ٹینا جنگ،سونیا ڈیلن،مائیکل بوئسورڈاورجوسیا بلیک سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گرہو ں گے۔فلم رواں ماہ 27 تاریخ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔