انڈین فلموں پر تفریحی ٹیکس کی معافی پر فلمی حلقوں کا احتجاج

لاہور (کلچرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے انڈین فلموں پر تفریحی ٹیکس کی معافی پر محب وطن فلمی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے یونائیٹڈ فلم ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین مصطفی قریشی نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت فلموں کا حوصلہ بڑھانے اور پاکستانی فلموں کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ ایک طرف بھارت نہ ہمارا کوئی ٹی وی چینل دکھاتا ہیں نہ پاکستانی فلم چلاتا ہے بلکہ جب پاکستانی فنکار بھارت میں کسی پروگرام میں مدعو کئے جاتے ہیں تو ان کو بے عزت کر کے نکال دیا جاتا ہے اور دوسری طرف ہم ہیں کہ قومی غیرت اور وقار کو ان کی فلمیں چلا کر داﺅ پر لگا رہے ہیں۔ ہم بھارت کے ساتھ دوستی اور امن کے خواہاں ضرور ہیں لیکن برابری کی سطح پر کیونکہ قومی وقار چھوٹا بڑا نہیں ہوتا۔