اداکارہ سلونی سپرد خاک

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ سلونی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں شوبز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جن میں ملک باری، راحیل باری، عبدللہ چلی، چودھری اجمل، افضل خان جان ریمبو، فلمساز ملک احد شامل تھے۔ ان کے علاوہ اکداکارہ بہار بیگم، اداکارہ نشو بیگم اور اداکارہ فردوس بیگم سمیت شوبز کی متعدد خواتین تعزیت کے لےے ان کے گھر پہنچ گئیں۔