اذان ہوئی تو دوپٹہ نہ اوڑھا‘ نماز ایک رکعت پڑھی

اذان ہوئی تو دوپٹہ نہ اوڑھا‘ نماز ایک رکعت پڑھی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا نے کراچی میں آکر خصوصی بچوں کا دل جیت لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عادت سے مجبور میرا نے خصوصی بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا اور ایسا سماءباندھا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔ میرا بچوں کا دل بہلانے آئی تھیں لیکن اپنی اداﺅں سے بڑوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ میرا نے خصوصی بچوں کو تحائف اور ٹافیاں بھی دیں۔ فلاحی ادارے کی تقریب میں میرا کا نماز پڑھنے کا انداز بھی نرالا تھا۔ تقریب میں اذان ہوئی تو میرا نے سر پر دوپٹہ نہ لیا اور نماز پڑھ ڈالی اور وہ بھی صرف ایک رکعت پڑھی۔ پوچھنے پر کہا کہ نماز میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے۔