اثاثے 4 کروڑ سے زائد ہیں، ٹیکس بھی دیتی ہوں : شاہدہ منی

اثاثے 4 کروڑ سے زائد ہیں، ٹیکس بھی دیتی ہوں : شاہدہ منی

لاہور (کلچرل رپورٹر) شاہدہ منی نے کہا میرے اثاثوں کے حوالے سے خبر غلط ہے جس میں 4 کروڑ کے روپے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ میرے اثاثے اس سے زیادہ مالیت کیلئے ہیں۔ بحریہ ٹا¶ن میں واقع میرے دو پلاٹوں کی مالیت ہی 5 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ میرے شیئرز کی ویلیو بھی ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ بنک اکا¶نٹس سے مجھے جو پرافٹ ملتا ہے وہ ٹیکس کاٹ کر بنک دیتا ہے اور جو شیئرز پر پرافٹ ملتا ہے وہ بھی ٹیکس کاٹ کر ملتا ہے۔ میں ایک ایک اثاثے پر ٹیکس دیتی ہوں، میرے تمام اثاثے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈیکلیئر ہیں۔ میں اس سے زیادہ ٹیکس دیتی ہوں۔