ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم جی آئی جو ری ٹیلی ایشن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا.

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم جی آئی جو ری ٹیلی ایشن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا.

فلم میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو بروس ولس اپنی ٹیم کے ہمراہ دنیا کو بچاتے نظر آئیں گے۔ فکشن کردار کوبرا ایک بار پھر دنیا کو تباہ کرنے آیا ہے۔ وہ روپ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور امریکی صدر کو قید کر کے اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ وہ جی آئی جو کی ٹیم کو راستے سے ہٹا دیتا ہے لیکن بروس ولس اپنی ٹیم جس میں چیننگ ٹیٹم، ریسلنگ چیمپئن دی راک اور رے پارک کے ہمراہ اس کے سامنے ڈٹ جاتا ہے۔ فلم جے آئی جو سیریز کی دوسری فلم ہے اور اگلے برس مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔