ٹی وی ڈرامے سے زیادہ تھیٹر کو توجہ کی ضرورت ہے: ذوالقرنین حیدر

ٹی وی ڈرامے سے زیادہ تھیٹر کو توجہ کی ضرورت ہے: ذوالقرنین حیدر


لاہور (این این آئی) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹی وی ڈرامے سے زیادہ تھیٹر کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے‘ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک اس سے وابستہ تمام لوگوں میں بہتر کمیونیکیشن نہیں ہو گی معاملات بہتری کی طرف نہیں جا سکتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنی ناکامی کی وجوہات کو تلاش کرنا ہو گا اور اسکے بعد کامیابی کےلئے منصوبہ بندی سے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دعویٰ ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی بنیاد سکرپٹ ہوتا ہے اس پر توجہ دیدی جائے تو یہی آدھے پراجیکٹ کی کامیابی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں رائٹرز‘ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے درمیان اس طرح کے رابطے نہیں جسکی ضرورت ہے یہ بہتر کمیونیکیشن ہو گی تو معاملات بہتری کی طرف جا سکتے ہیں۔