میں چاہتی ہوں میرا جنازہ سٹوڈیو سے اٹھے: بہا ر بیگم

میں چاہتی ہوں میرا جنازہ سٹوڈیو سے اٹھے: بہا ر بیگم


لاہور (آئی اےن پی) اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا جنازہ بھی سٹوڈیو سے اٹھے کیونکہ مجھے عزت شہرت فلم انڈسٹری نے ہی دی‘ کچھ لوگ ہمیں ہی فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دارسمجھ رہے ہیں‘ فلم انڈسٹری مسائل سے دوچار ضرور ہوئی مگر اب دوبارہ اپنے پاﺅں پرکھڑی بھی ہو رہی ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں بہار بیگم نے کہا کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور سب لوگوں کا مائنڈ ایک جیسا نہیں ہوتا اب ہم بکھر گئے ہیں ہمیں اسے اکٹھا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی بربادی کا رونا ہم روتے ہیں نئے لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں کام آتا ہے مگر ہم تو ابھی تک سیکھ رہے ہیں۔