میں ارباز خان کو اور وہ مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں: خوشبو

میں ارباز خان کو اور وہ مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں: خوشبو


لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں ارباز خان کو اور وہ مجھے بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم متوازن زندی گزار رہے ہیں‘ ارباز خان کی بطور ہدایتکار اور اداکار کامیابیوں پر بیحد خوشی ہوتی ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہم دونوں کسی بھی پراجیکٹ سے قبل ایک دوسرے سے بھرپور مشاورت کرتے ہیں۔ دونوں کی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو بھی بھرپور وقت دیں کیونکہ اس عمر میں بچوں کو ماں باپ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارباز خان نے نہ صرف بطور اداکار بلکہ ہدایتکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے جسکی مجھے بیحد خوشی ہے۔