فحاشی کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: مدیحہ شاہ

 فحاشی کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: مدیحہ شاہ


لاہور (آئی این پی) سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فحاشی کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں‘ سٹیج ڈراموں میں فحاشی کی بجائے سبق آموز کہانیاں ہوں تو معاشرے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں سٹیج پر فحاشی کا سہارا لیکر نہیں اپنے کام کی وجہ سے شائقین کو پسند ہوں اور میں نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈراموں سے فحاشی ختم ہونی چاہئے اور اگر حکومت پنجاب اس کیلئے اقدامات کرتی ہے تو میں نے ہمیشہ اس کو سپورٹ کیا ہے اورآئندہ بھی کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میںسبق آموز کہانیوں والے ڈراموں کی ضرورت ہے تاکہ لوگ سبق حاصل کریں اور اس سے معاشرے میں بھی بہتری آئے گی۔