سرکس میں کام کرنےوالوں کی زندگی عام انسانوںسے بہت کٹھن ہوتی ہے: فضا علی

سرکس میں کام کرنےوالوں کی زندگی عام انسانوںسے بہت کٹھن ہوتی ہے: فضا علی


لاہور (این این آئی) اداکارہ و میزبان فضا علی نے کہا ہے کہ سرکس میں کام کرنے والوں کی زندگی عام انسانوںسے بہت کٹھن ہوتی ہے‘ یہاں پر مجھے لوگوں میںجینے کا نیا انداز دیکھنے کو ملا۔ ایک انٹرویو میں فضا علی نے بتایا کہ انہوں نے ایک شو کی تیاری کے سلسلہ میں تین دن تک سرکس میں گزارے جہاں زندگی کی ایک نئی صورت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہی کہوں گی کہ وہاں رہنے والوںکی زندگی عام لوگوں سے بہت مشکل ہے لیکن وہ لوگ پھر بھی اس سے خوش ہیں اور انکے چہروں پر کوئی گلہ یا شکوہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپ اپنے اخلاق سے برے سے برے آدمی کو متاثر کر کے انکی زندگی میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔