بھارتی فلمیں نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہی ہیں: سید نور

بھارتی فلمیں نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہی ہیں: سید نور


لاہور (آئی اےن پی) پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ بھارتی فلمیں نوجوان نسل اخلاقی طورپر تباہ کر رہی ہیں بچے جب ایسی فلم دیکھنے کے بعد ہم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ ایسی فلمیں کیوں نہیں بناتے‘ بچوں کا اخلاق تباہ ہونے کے ساتھ ہماری تہذیب وثقافت بھی ختم ہورہی ہے‘ جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ کی بات ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ بھارتی فلموں کے نمائش کاروں کوبھی احساس کرنا ہوگا کہ وہ اپنے ذاتی فائدے کی بجائے ملک و قوم اور پاکستان فلم انڈسٹری کے بارے میں بھی سوچیں کہ جو تباہ حالی کا شکار ہے اور اسے دوبارہ سے اپنے پیروں پرکھڑا کرنے کے لئے ہمارے ساتھ مل کرکام کریں۔