ناروے میں مقیم پاکستانی شاعر. جمشید مسرور کے اعزاز میں تقریب

لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف گورنر لاہور اور آرٹس کونسل عطاءالحق قاسمی نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ناروے میں مقیم پاکستانی شاعر جمشید مسرور کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کی صدارت معروف شاعر ظفراقبال نے کی۔ معروف شاعر شہزاد احمد مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں عطاءالحق قاسمی نے جمشید مسرور کے بارے میں تعارفی کلمات کہے اس کے بعد جمشید مسرور نے اپنا اردو اور انگریزی کلام سنا کر حاضری سے داد وصول کی بعدازاں تمام حاضرین میں اپنی شاعری کی کتاب تقسیم کی۔