شوبز حلقوں میں محرم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، مجالس اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ جاری

لاہور (کلچرل رپورٹر) شوبز کے حلقوں میں محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے فنکاروں کے گھروں میں مجلس عزا اور نیاز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم ڈائریکٹر جرار رضوی، اداکارہ عائشہ سجنا اور یاسمین شوکت کے گھر مجالس عزا ہوئیں اور نیاز تقسیم کی گئی۔ لاہور کے تمام تھیٹر اور سنیما گھرمحرم الحرام کے احترام مےں بندرہےں گے۔