پی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کا اجلاس ... یوسف بیگ مرزا کے ایم ڈی بننے پر خوشی کا اظہار

لاہور (کلچرل رپورٹر) پی ٹی وی سنٹرل ایمپلائز یونین کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر جہانگیر خان کی صدارت میں ہوا جس میں مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ یوسف بیگ مرزا کادوبارہ پاکستان ٹیلی ویژن میں آنا نہ صرف ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے بلکہ پی ٹی وی ملازمین کیلئے بہتری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔