نوجوان فنکاروں کی رہنمائی کیلئے حاضر ہوں : اداکار قوی خان

 نوجوان فنکاروں کی رہنمائی کیلئے حاضر ہوں : اداکار قوی خان

 کراچی (این ین آئی) سینئر اداکار قوی خان نے کہاہے کہ ماضی میں ہماری فلم کی تباہی کی وجہ معیار اور مقدار کا فقدان رہا‘نوجوان فنکاروں کی رہنمائی کیلئے حاضر ہوں‘ ڈرامہ انڈسٹری کے کچھ نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں اور ہمارا ڈرامہ بہتری کی جانب گامزن ہے فلم کا خدا حافظ ہے-اپنے ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ ایک دوفلمیں بنانے سے پاکستان کی فلم بحال نہیں ہوگی نئے آئیڈیاز کی اشدضرورت ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنے طور پر سوچا اور وہی کیا جو ہمیں بہتر لگا جبکہ دیگرممالک میں فلم ڈائریکٹرزوقت کے ساتھ دوڑتے رہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اگرنوجوان فنکارکہیں تو میں ان کی رہنمائی کے لیے ہمیشہ کی طرح حاضر ہوں، انھوں نے مزید کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے کچھ نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں اور ہمارا ڈرامہ بہتری کی جانب گامزن ہے فلم کاخداخیرکرے، اداکارقوی خان نے بتایا کہ وہ ان دنوں کچھ پراجیکٹ میں مصروف ہیں جوجلد آن ائیرہونے ہیں امیدہے عوام کومیراکام پسندآئیگا۔