سوات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں: بی جی

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی نے کہا ہے کہ متاثرین سوات کی مکمل بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ 225 ٹرک سامان پہنچا چکے ہیں۔ کل پھر کچھ سامان لے کر جارہی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر اداکارہ بہار بیگم اور سابق ایم این اے میاں عبدالوحید بھی موجود تھے۔