ریڈیو پروڈیوسر احمد سہیل بسرا کا اعزاز

لاہور (کلچرل رپورٹر) ریڈیو پاکستان لاہور کے پروڈیوسر احمد سہیل بسرا نے گرینڈ پرکس انٹرنیشنل ریڈیو فیسٹیول کیلئے ایک خصوصی ڈرامہ ’’کل کا سفر‘‘ ریکارڈ کیا ہے۔ یاد رہے کہ احمد سہیل بسرا ریڈیو پاکستان لاہور کی طرف سے ایشیاء پیسفک براڈ کاسٹ کے زیر اہتمام ملائیشیا میں ہونے والے انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کر چکے ہیں جہاں ان کے پروڈیوس کردہ ڈرامہ قربانی کو سپیشل جیوری پرائز کیلئے نامزد کیا گیا۔